ابنا: المصری الیوم ویب سائٹ کے مطابق اس کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہےکہ پچاس افراد پر مشتمل آئين کی اصلاح کمیٹی کل سے اپنا کام شروع کردے گي۔ علی عوض نے کہا ہے آئین کے تمام قوانین پر یہ کمیٹی نظر ثانی کرے گي۔ انہوں نے کہاکہ آئين کی اصلاح کا کام دو مہینوں میں مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملت مصر نے نئے آئین کی منظوری دی تھی جسے تین جولائي کو فوج کے سربراہ نے معطل کردیا تھا۔ مصری فوج کے سربراہ نے منتخب صدر کو معزول کرنے کےبعد آئين بھی معطل کردیاتھا اور ایک نقشہ راہ دیا تھا جس کےتحت آئين پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔......./169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460389
مصرمیں آئين کی اصلاح کمیٹی کل سے اپنا کام شروع کردےگي۔